Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آج مجھے سرفراز احمد بہت یاد آئے، سینئر صحافی حامد میر

کراچی: پاکستان کے نامور ترین صحافیوں میں شمار ہونے والے حامد میر...
شائع 06 جنوری 2021 11:49pm

کراچی: پاکستان کے نامور ترین صحافیوں میں شمار ہونے والے حامد میر کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ سرفراز احمد کو خوار کرتے کرتے خود خوار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامد میر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ "کھیل میں ہار جیت تو ہوتی رہتی ہے لیکن آج نیوزی لینڈ نے پاکستان کو کرکٹ سیریز میں وائٹ واش کردیا تو مجھے سرفراز احمد بہت یاد آئے، کرکٹ بورڈ انہیں خوار کرتے کرتے خود خوار ہوگیا"۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں سوال اُٹھاتے ہوئے لکھا کہ "ایک کرکٹر پاکستان کا وزیراعظم ہے، کیا وہ کرکٹ میں ناکامیوں کا الزام بھی نواز شریف اور زرداری پر لگائیں گے؟"

واضح رہے کہ آج نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کو کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 176 رنز سے بدترین اور شرمناک شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

Hamid Mir