Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہم کٹھ پتلیوں کو سمندر میں غرق کردیں گے، فضل الرحمان

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوریت کو...
شائع 06 جنوری 2021 11:09pm

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوریت کو بحال کرنے کیلئے ہم کٹھ پتلیوں کو سمندر میں غرق کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے بنوں میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک کو ہر لحاظ سے تباہ کردیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مچھ میں ہزارہ برادری کا قتل عام ہوا،بدامنی عروج پر ہے،،دہشت گرد آزاد ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کہتے ہیں ان کے پاس کام کیلئے لوگ نہیں، لوگ تو بہت ہیں لیکن آپ بے کار ہیں۔

PDM JALSA

Fazal ur Rehman

PDM cheif

Bannu