Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سانحہ مچھ، دھرنا ،جلد معاملات حل ہونے کا عندیہ

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ہزارہ برادری پرپہلےبھی کئی...
شائع 06 جنوری 2021 10:40pm

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ہزارہ برادری پرپہلےبھی کئی حملےہوچکےہیں، وزیراعظم نےشیخ رشید،علی زیدی اورزلفی بخاری کوبھیجا، بہت جلد معاملات طے ہوجائیں گے،

یہ بات انہوں نے پروگرام اسپاٹ لائٹ میں بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ہزارہ برادری پرپہلےبھی کئی حملےہوچکےہیں، وزیراعظم نےشیخ رشید،علی زیدی اورزلفی بخاری کوبھیجا۔

فرخ حبیب نے مزید کہا کہ بہت جلد معاملات طے ہوجائیں گے،سیکیورٹی معاملات پرکام ہورہاہے،میڈیاپربات نہیں کرسکتا، لاشوں پرسیاست نہیں کرنی چاہئے۔

اس موقعے پر پی پی رہنما روبینہ خالد نے کہا کہ مچھ واقعہ پرسیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں ہونی چاہئے، کسی کےاستعفےدینےسےمسائل نہیں ہونگے۔

روبینہ خالد نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت میں سننےکی برداشت نہیں ہے، 11تاریخ کومالاکنڈ میں پی ڈی ایم کی ریلی ہوگی، موجودہ حکومت صرف پی ڈی ایم پر بات کرتی ہے۔

روبینہ خالد نے مزید کہا کہ حکومت موجودہ سرکس ختم کرکےسنجیدگی کامظاہرہ کرے، موجودہ حکومت اپنےہواس کھو بیٹھی ہے، ہم نےموجودہ حکومت کےخلاف اعلان جنگ کیاہواہے۔

Farrukh Habib

Aaj News program

Machh tragedy

سپاٹلایٹ