Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چینی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

چینی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ شروع ہوگیا، کراچی کے بازاروں...
شائع 06 جنوری 2021 09:34pm

چینی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ شروع ہوگیا، کراچی کے بازاروں میں پچاسی سے ستاسی روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے، جبکہ دکانوں پر قیمت نوے روپے تک جاپہنچی ہے، آٹے کی قیمت بھی ساٹھ سے باسٹھ روپے کلو ہے۔

چینی کی قیمت کو پر گئے ،درآمد اور ملک میں پیداوار کے باوجود قیمت پچاسی سے نوے روپے کلو تک جاپہنچی۔

ساتھ ہی آٹا بھی ساٹھ سے باسٹھ روپے کلو ہے شہری کہتے ہیں آٹا، چینی سمیت ہر چیز مہنگی ہے۔

ادھر ہول سیل مارکیٹ کے چیئرمین عبدالروف ابراہیم کا کہنا ہے کہ این ٹی این کی شرط سے ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی میں آسانی ہوگی۔

کراچی میں چینی کی ہول سیل قیمت چوراسی روپے اور ریٹیل قیمت نوے روپے فی کلو تک ہے۔

chairman