Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مصباح الحق کی کارکردگی کا جائزہ

سابق کپتان مصباح الحق نے بطور ہیڈ کوچ جب سے پاکستان ٹیم کی کمان...
شائع 06 جنوری 2021 09:17pm

سابق کپتان مصباح الحق نے بطور ہیڈ کوچ جب سے پاکستان ٹیم کی کمان سنبھالی، پرفارمنس کا گراف نیچے ہی گرا۔ غیرملکی دوروں پر صرف ناکامی اور رسوائی مقدر بنی، یہی نہیں ہوم گراؤنڈ پر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سری لنکا سے کلین سوئپ اور زمبابوے سے ون ڈے میچ میں شکست بھی ہوئی۔

تبدیلی نے پاکستان کرکٹ کو کہیں کا نہ چھوڑا، مصباح کی آمد سے قبل ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں قومی ٹیم نمبر ون تھی لیکن مصباح الحق کا آنا تھا کہ رسوا ہوگئے اور ٹیم چوتھے نمبرپر چلی گئی۔

مختصر فارمیٹ میں ہوم گراؤنڈ پر سری لنکا نے وائٹ واش کیا، دورہ آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی سیریز دو صفر سے ہارے جبکہ ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کا داغ لگا۔

انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز ہاتھ سے نکلی اور ایک صفر سے ناکامی مقدر بنی، اس دورے میں مصباح نے تو سر ہی پکڑلیا تھا۔ پھر باری آئی دورہ نیوزی لینڈ کی اور یہاں بھی شرمندگی اٹھانا پڑی۔ میڈیا کا سامنا کرنے کے بجائے بچوں کو آگے کردیا اور ٹیسٹ سیریز میں دو صفر سے عبرتناک شکست ہوئی۔

مصباح الحق کی کوچنگ میں پاکستان نے 10 ٹیسٹ کھیلے، صرف سری لنکا اور بنگلادیش کیخلاف فتح سمیٹی۔ 17 ٹی ٹوئنٹی میچز میں سے پاکستان 7 ہی جیت سکا۔

اس کے علاوہ پانچ ون ڈے میچز میں 4 میں کامیابی تو ملی مگر کمزور حریف زمبابوے ہوم گراؤنڈ پرایک میچ ہرا گئی۔

former captain

Misbah ul Haq

head coach

australia tour

england tour