Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سانحہ مچھ ، کراچی میں گیارہ مقامات پر دھرنا

بلوچستان کے علاقے مچھ میں دہشتگردی کیخلاف لواحقین سے...
شائع 06 جنوری 2021 08:25pm

بلوچستان کے علاقے مچھ میں دہشتگردی کیخلاف لواحقین سے اظہاریکجہتی کے لئے کراچی میں گیارہ مقامات پر احتجاج و دھرنے جاری ہیں، دھرنوں میں خواتین اوربچے بھی شریک ہیں، مرکزی احتجاج نمائش چورنگی پر کیا جا رہا ہے ۔

احتجاج کے باعث مختلف شاہراہوں پر شدید ٹریفک جام سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مچھ میں سفاک دہشتگردوں کا نشانہ بننے والے ہزارہ برادری کے مزدوروں کو بے دردری سے گولیاں مارکر قتل کرنے کیخلاف کراچی کے گیارہ مقامات پر احتجاج کیا جا رہا ہے نمائش چورنگی پر ملت جعفریہ،آئی ایس او اورایم ڈبلوایم کی جانب سے مشترکہ دھرناجاری ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کراچی میں کل پانچ مقامات پرجاری دھرنے کوئٹہ کے مرکزی دھرنے سے مشروط ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمارای بنیادی مطالبہ ہے کہ کان کنوں کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کوفوری گرفتار کیا جائے۔

شہر کے گیارہ مقامات میں ،اصفہانی روڈ، کامران چورنگی کالونی گیٹ ناتھا خان، ملیر پندرہ، ناتھا خان فلک ناز، نیپا سے سمامہ جانے والی شاہراہ، پارو ہاؤس، سرجانی خدا کی باستی، سفاری پارک اور ناظم چورنگی ایک نمبر چورنگی سمیت نیشل ہائی وے پر دھرنا دیا گیا۔

حتجاج کے باعث مختلف شاہراہوں پر شدید ٹریفک جام سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ شہر میں احتجاجی دھرنوں کے باعث پی آئی اے نے بھی مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ ایئرپورٹ آنے والے مسافر وقت سے پہلے پہنچنے کی کوشش کریں تاکہ پروازیں بروقت روانہ ہوسکیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافر بروقت معلومات کے لئے فلائیٹ انکوائری اورپی آئی اے کال سینٹر سے بھی رابطے میں رہیں۔

Machh tragedy

Hazara community