Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیویز کے ہاتھوں شرمناک شکست، سابق کرکٹرز پھٹ پڑے

لاہور: پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹرز محمد خلیل اور عبدالرحمن قومی...
اپ ڈیٹ 06 جنوری 2021 07:32pm

لاہور: پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹرز محمد خلیل اور عبدالرحمن قومی ٹیم کی شکست پر پھٹ پڑے۔ دونوں سابق اسٹارز نے شکست کو کوچنگ اسٹاف کی ناقص حکمت عملی قراردے دیا۔

محمد خلیل کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹیم سے اسی قسم کی کارکردگی کی توقع نہ تھی، نیوزی لینڈ پہنچتے ہی کپتان کا ان فٹ ہونا اور پھر دیگر مسائل سے کھلاڑی متاثر ہوئے، ٹیم انتظامیہ کی کوئی حکمت عملی دکھائی نہیں دے رہی۔

دوسری جانب سابق ٹیسٹ اسپنر عبدالحمن نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں جس طرح شکست ہوئی افسوس ناک ہے، دن بدن ہماری کرکٹ کا معیار نیچے جارہا ہے۔ سمجھ نہیں آرہی کہ ٹیم انتظامیہ کس کھلاڑی کے ساتھ کام کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مصباح الحق اور وقار یونس سے بہتر کوچز موجود ہیں، کوچنگ کا بہتر علم رکھنے والوں کو لایا جائے۔

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ تنزلی کی طرف جارہی ہے، وہ وقت دور نہیں جب ٹیمیں ہمیں بلانا چھوڑ دیں گی۔

سابق اسپیڈ اسٹار نے مزید کہا کہ دفاعی حکمت والی سوچ جو چلی آرہی ہے اسے بدلنا پڑے گا، کان پکڑ کر کرکٹ کو ٹھیک کرنا ہوگا۔

سابق کپتان رمیز راجا کہتے ہیں غیر مستقل مزاج پاکستان ٹیم اب غیرملکی دوروں پر ہارنے میں مستقل مزاج ہوچکی ہے، یہ ٹیم 3 یا 4 روز میں ہارنے والی ٹیم بن گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کی پرفارمنس لمحہ فکریہ ہے، فینز کی اب دلچسپی نہیں رہی۔

pak vs nz

pak tour nz 2020

pak vs nz test series 2020

former test cricketer