Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ای سی سی اجلاس: مزید گندم درآمد کرنے کی منظوری

وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی...
شائع 06 جنوری 2021 07:11pm

وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہواجس میں خیبرپختونخوا،آزادکشمیراوریوٹیلٹی اسٹورزکوگندم کی اضافی فراہمی کی منظوری دے دی گئی۔

کمیٹی اجلاس کےجاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے مزید گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔ خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور یوٹیلٹی اسٹورزکوگندم کی اضافی فراہمی کی منظوری دی گئی۔خیبرپختونخوا کو2 لاکھ، آزاد کشمیر 80 ہزار ٹن اضافی گندم دی جائے گی اور یوٹیلٹی اسٹورز کو 2 لاکھ 20 ہزارمیٹرک ٹن گندم دی جائے گی۔

152ٹیرف لائنز پرعائد 2 فیصد اضافی کسٹمز ڈیوٹی ختم کرنے کی منظوری دی گئی۔کسٹمزڈیوٹی کا خاتمہ نیشنل ٹیرف پالیسی 2019-24ء کی بنیاد پر کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق پورٹ قاسم کراچی کی گلشن بینظیر ٹاؤن شپ سکیم کے انفراسٹرکچرکی منظوری دی گئی۔سیوریج سسٹم اورواٹرسپلائی سکیموں کی بھی منظوری دیدی گئی۔ٹیکسٹائل پالیسی25-2020 کی منظوری اگلے اجلاس تک مؤخر کردی گئی۔

اجلاس میں خیبرپختوانخواہ حکومت کےہیلی کاپٹرکےپرزہ جات کی خریداری کےلئے3 کروڑاور ایچ ای سی کےلئے 2 ارب 26 کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری بھی دے دی گئی۔

ECC

Finance minister

KPK

Abdul Hafeez Sheikh

utility stores