Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'اپنے پیاروں کا ظالمانہ قتل معمولی سانحہ نہیں '

مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نوازنے سانحہ مچھ کے متاثرین سے اظہار...
شائع 06 جنوری 2021 06:49pm

مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نوازنے سانحہ مچھ کے متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ پوری قوم آپکے غم میں شریک ہے لیکن آپ ایک بے حس اور پتھر دل انسان کا انتظار نہ کریں وہ آپکو جوابدہ نہیں۔

مریم نوازنے ٹوئٹ میں کہاکہ میری دکھی ماؤں، بہنو! اپنے پیاروں کا ظالمانہ قتل معمولی سانحہ نہیں۔پوری قوم آپ کے غم میں شریک ہے۔میں اور میرے والد بھی بہت دکھی ہیں۔

انہوں نے مزید کہالیکن آپ ایک بے حس اور پتھر دل انسان کا انتظار نہ کریں۔وہ آپ کو یا عوام کو جوابدہ نہیں۔

Maryam Nawaz

vice president PML N

Machh incident

Machh tragedy