Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ مدرستہ اسلام کے بانی کے پوتے زین کو کراچی میں قتل

سندھ مدرستہ اسلام کے بانی حسن علی آفندی کے پوتے زین کو کراچی میں...
شائع 06 جنوری 2021 06:39pm

سندھ مدرستہ اسلام کے بانی حسن علی آفندی کے پوتے زین کو کراچی میں قتل کردیا گیا۔قتل کی واردات علی الصبح مزار قائد کے قریب بنگلے میں پیش آئی، ابتدائی طور پر پولیس نے واقعہ کو ڈکیتی مزاحمت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

جمشید کوارٹرپولیس کےمطابق گرومندر کے قریب بنگلہ نمبر 6 میں رہائش پزیر زین علی آفندی کو نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر قتل کیا ہے۔ واقعی ڈکیتی کی مزاحمت معلوم ہوتاہے تاہم تفتیش جاری ہے۔ گلی میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹج حاصل کرلی ہے جس میں رات گئے ایک گاڑی بنگلے کے باہر آکر رکی ہے۔

زین علی آفندی سندھ مدرستہ اسلام کے بانی حسن علی آفندی کے پوتے تھے۔

karachi