Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

اسامہ قتل کیس:5ملزمان مزید7 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

اسلام آباد :انسداد دہشتگردی عدالت نے اسامہ قتل کیس میں گرفتار5...
اپ ڈیٹ 06 جنوری 2021 03:54pm

اسلام آباد :انسداد دہشتگردی عدالت نے اسامہ قتل کیس میں گرفتار5 ملزمان کومزید7 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجا جواد عباس نے اسامہ قتل کیس کی سماعت کی،اس موقع پر گرفتار5 پولیس اہلکاروں کو عدالت میں پیش کیا گیا ۔

تفتیشی افسرنے میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی اور ملزمان کے مزید 12 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول کو5گولیاں پیچھے اورایک سامنے سے لگی۔

عدالت نے تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وقوعہ کی اصل تصویر ہی نہیں بنائی ، اس کا مطلب کہ تم ملزمان سے ملے ہوئے ہو؟،ملزمان نے عدالتی استفسارپربتایا تھانہ شمس کالونی نے اطلاع دی کہ ڈکیتی کے بعد سفید رنگ کی گاڑی روکیں، گاڑی کا پیچھا کیا تو تین اشاروں پرگاڑی نہیں روکی، پھرگاڑی پرفائرکیا۔

انسداددہشتگردی عدالت کے جج نے ریمارکس دیئے کہ گاڑی نہ رکنے پر سیدھے فائر کرکے بےگناہ کی جان کیسے لی جاسکتی ہے؟ ۔

عدالت نے اسامہ قتل کیس میں گرفتار5 ملزمان کومزید7 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا ۔

ATC

اسلام آباد

murder case

Usama Satti