Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہتک عزت دعویٰ کیس : شہباز گل فرد جرم کی کاررائی کیلئے 16جنوری کو طلب

لاہور کی مقامی عدالت نے ہتک عزت دعویٰ کیس میں وزیراعظم عمران خان...
اپ ڈیٹ 06 جنوری 2021 01:06pm

لاہور کی مقامی عدالت نے ہتک عزت دعویٰ کیس میں وزیراعظم عمران خان کے ترجمان شہباز گل کو فرد جرم کی کاررائی کیلئے 16جنوری کو طلب کرلیا۔

ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار علی نے پلیٹ فارم ٹورازم کمپنی کی جانب سے دائر ہتک عزت دعوی پر سماعت کی،وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر شہبازگل عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران درخواستگزار کمپنی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ البراک گروپ نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 18 میٹر لمبی میٹرو بس متعارف کروائی،ڈاکٹر شہباز گل نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کمپنی کیخلاف بیان بازی کی۔

شہباز گل نے درخواستگزار کمپنی پر ثبوتوں کے بغیر کرپشن کا الزام لگایا ہے،شہباز گل کے میڈیا اور سوشل میڈیا بیانات کے سبب کمپنی کو ملین ڈالرز کا نقصان ہوا ہے،شہباز گل کیخلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 499 اور 500 کے تحت ہتک عزت کی کارروائی کی جائے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پرفرد جرم کی کارروائی کیلئے ڈاکٹر شہبازگل کو طلب کرتے ہوئے بطور ثبوت ویڈیو بھی فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈاکٹر شہبازگل کی عدالت میں آمد کے موقع پر لیگی کارکنان نے حکومت مخالف نعرے لگائے جبکہ کارکنان کی جانب سے آٹا چور اور چینی چور کے نعرے بھی لگائے گئے۔

pm imran khan

Shahbaz Gil

lahore court