Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کو روم بنانے کا اعلان کردیا

کراچی :پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین کے بلاول بھٹو زرداری نے کراچی...
شائع 06 جنوری 2021 08:53am

کراچی :پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین کے بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کو روم بنانے کا اعلان کردیا ۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنا وژن بتاتے ہوئے کہا کہ وقت لگے گا اور پھر کراچی روم بنے گا،جس طرح روم ایک دن میں نہیں بنا ،ویسے ہی کراچی کو بھی آہستہ آہستہ بنائیں گے ۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ کراچی چلے گا تو ملک آگے بڑھے گا، کراچی کے منتخب نمائندےشہرکاحق نہیں دلواسکے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا یہ بھی کہنا تھاکہ کٹھ پتلی حکومت کے دن گنے جاچکے، سندھ کے جزیروں پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے،ایک اینٹ نہیں رکھنے دیں گے ۔

Bilawal Bhutto

karachi

PPP

announcement