Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

"کیویز کیخلاف پاکستان کی نہیں بلکہ کلب لیول کی ٹیم کھیل رہی ہے"

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں ناقص کارکردگی پر پاکستان کے...
شائع 05 جنوری 2021 10:43pm

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں ناقص کارکردگی پر پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر بھی پھٹ پڑے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا تھا کہ نیوزی لینڈ میں پاکستان کی نہیں بلکہ کلب لیول کی ٹیم کھیل رہی ہے۔

سابق پیسر نے کہا کہ مڈیاکر بندے لا کر ٹیم کا بیڑا غرق کردیا ہے، کھلاڑی فیلڈرز کیچز ایسے چھوڑتے ہیں جیسے نیند میں ہیں۔

دوسری جانب عاقب جاوید نے بھی مینجمنٹ کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ وقار یونس کوچ نہیں کمنٹیٹر ہیں جبکہ مصباح کو کوئی اسکول میں نوکری نہ دے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اس سے برا بولنگ اٹیک نہیں دیکھا۔ مصباح الحق ایک دن کوچنگ کئے بغیر پاکستان کے کوچ بن گئے۔

pak vs nz

pak tour nz 2020

Shoaib Akhtar

Former fast bowler

2nd test match

aqib javeed