Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

"مصباح کو کوئی اسکول میں نوکری نہ دے اور ہم نے۔۔۔"

لاہور: پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید بھی قومی کرکٹ ٹیم ...
اپ ڈیٹ 05 جنوری 2021 11:01pm

لاہور: پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید بھی قومی کرکٹ ٹیم کی مسلسل ناکامیوں پر پھٹ پڑے۔ ان کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کو کوئی اسکول میں نوکری نہ دے۔

لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈھائی برس پہلے کی آپ ٹیم دیکھ لیں وہ کہاں کھڑی تھی، اُس ٹیم کا کپتان سرفراز احمد تھا اور اب آپ وہاں سے گرتے گرتے یہاں تک آگئے ہیں۔

سابق پیسر نے مزید کہا کہ آپ دنیا کے جانے مانے کوچ مکی آرتھر کو ہٹا کر مصباح الحق کو لے آئے جس نے ایک دن بھی کہیں کوچنگ نہیں کی۔

انہوں نے مصباح الحق کو ہیڈ کوچ اور وقار یونس کو دوبارہ بولنگ کوچ مقرر کرنے کے غلط فیصلے کو کرکٹ کی تباہی کا سبب بھی قرار دیا۔ انہوں نے مزید کیا کچھ کہا، ذیل میں ویڈیو ملاحظہ کریں۔

former test cricketer

Misbah ul Haq

head coach

aqib javeed