Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

شہیدکشمیری نوجوانوں کی نعشیں حوالے کرنےسےبھارتی انکار کی شدید مذمت

پاکستان نے شہید کشمیری نوجوانوں کی نعشیں ورثاء کے حوالے کرنے سے...
اپ ڈیٹ 05 جنوری 2021 09:46pm

پاکستان نے شہید کشمیری نوجوانوں کی نعشیں ورثاء کے حوالے کرنے سے بھارتی انکار کی شدید مذمت کی ہے۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا بار بار اپیل کے باوجود ان تینوں شہداءکی میتوں کو مناسب تدفین کےلئے اہل خانہ کے حوالے نہیں کیا جا رہا ہےیہ ظلم کی ایک نئی شکل ہے۔

ترجمان دفترخارجہ زاہدحفیظ چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے 29 دسمبر 2020 کو سری نگر میں تین کشمیری نوجوانوں کی بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

شہید اعجاز مقبول غنی،زبیراحمد لون اوراطہر مشتاق وانی11ہویں جماعت کے طالبعلم تھے۔تینوں شہید طلباء کی عمریں کم و بیش 16 سال تھیں۔ تینوں شہیدطلباء کےورثاءاورانکےہمسایوں نے تصدیق کی ہے کہ تینوں نوجوان لڑکے بے قصور تھےاورتفریح کی غرض سےسری نگرگئے جہاں وہ ہندوستانی ریاستی دہشتگردی کا شکار ہوگئے۔

ترجمان دفترخارجہ نےکہاکہ اہلخانہ کی بارباراپیل کےباوجود ان تینوں شہداء کی میتوں کو مناسب تدفین کےلئے اہلخانہ کےحوالے نہیں کیا جارہا ہےیہ ظلم کی ایک نئی شکل ہے جو بھارتی قابض افواج کشمیری عوام کی مرضی کو توڑنے کے لئے استعمال کر رہی ہیں۔بھارت کی قابض افواج کشمیری عوام کے عزم کو کمزور کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔

زاہدحفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں بےگناہ لوگوں کی قتل و غارت گری اور میتوں کو حوالے کرنے سے قابل مذمت انکارعالمی ضمیر کےلئےشدید تشویش کا باعث ہےاخلاقی طور پر دیوالیہ آر ایس ایس-بی جے پی حکومت کواس طرح کی استثنیٰ کیساتھ کام کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے۔

foreign office

Zahid Hafeez Chaudri

SRINAGAR