Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'کرک مندر پر حملہ کرنے والوں کا تعلق جے یو آئی ف سے ہے'

ہندوکونسل کےچیئرمین رمیش کمارنےدعویٰ کیا ہے کہ کرک مندر پر حملہ...
اپ ڈیٹ 05 جنوری 2021 07:01pm

ہندوکونسل کےچیئرمین رمیش کمارنےدعویٰ کیا ہے کہ کرک مندر پر حملہ کرنے والوں کا تعلق جے یو آئی ف سے ہے۔ تاہم مولانا عطا الرحمان نے ہمارے بندے سے بات کر کے بتایا کہ اس واقعہ کا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

سپریم کورٹ کےباہرمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے رمیش کمار کا کہا تھا کہ کرک مندر واقعہ میں اب تک 109 کے قریب گرفتار ہو چکے ہیں۔امید ہے چیف سیکریٹری اور آئی جی کے پی کا تعاون جاری رہے گا۔ جن لوگوں نے مندر جلایا انکا تعلق اب جے یو آئی ف سے ہے۔مولانا عطاء الرحمٰن نے میرے بندے سے بات کی اور بتایا کہ انکا اس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اس سے قبل ان افراد کا تعلق دوسری جماعت سے تھا۔

انہوں نے کہا کہ 1997 میں بھی مولانا شریف نے ایسے ہی کیا تھا۔عدالت کی ہدایت سے مطمئن ہوں، امیدہے مندر جلد بحال ہو جائے گا۔

chairman

JUI F

Karak incident

Temple case