'ایم کیو ایم حکومت کی مدد کرکے عوامی مسائل میں اضافہ کررہی ہے'
پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےکہاہےکہ ایم کیو ایم اپنے نظریے کے خلاف حکومت کی مدد کرکے عوامی مسائل میں اضافہ کررہی ہے۔
کورنگی میں نو تعمیر فشرمین چورنگی اور ابراہیم حیدرروڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی پورے ملک کی معیشت کو چلاتا ہے لیکن افسوس ہے کہ یہاں کے نمائندے کبھی شہر کا جائز حق نہیں لے سکے۔
بلاول نے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ کراچی کےساتھ ہونے والی زیادتی پر عوام کی مجبوریوں کے بارے میں سوچیں۔سمجھ نہیں آتا کہ ایم کیو ایم کو کون سے مجبوری ہے۔
بلاول بھٹو نے جزائر کے معاملے پر بھی وفاقی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ نے اپنے حدف سے 14 فیصد زیادہ ٹیکس جمع کیا ہے۔
کراچی کےحوالے ترقیاتی منصوبوں کے ذکر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تجاویزات ہٹانا صوبائی حکومت نہیں بلدیات اداروں کا کام ہے لیکن بلدیاتی نمائندوں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے تجاوزات قائم کرائیں۔
Comments are closed on this story.