Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انڈوں کی ہیٹرک، شان مسعود شدید تنقید کی زد میں آگئے

کرائسٹ چرچ: دورہ نیوزی لینڈ میں قومی اوپنر شان مسعود ناکامی کی...
شائع 05 جنوری 2021 04:28pm

کرائسٹ چرچ: دورہ نیوزی لینڈ میں قومی اوپنر شان مسعود ناکامی کی تصویر بن گئے۔ سیریز میں انڈہ کھانے کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی، جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خوب ٹرولنگ ہورہی ہے۔

پچیس میچز کا تجربہ، کیچز پکڑنا آتے ہیں اور نہ ڈھنگ سے بیٹنگ ہوتی ہے۔ اب تو شان مسعود نے انڈوں کی لائن لگادی اور نیوزی لینڈ کیخلاف مسلسل تیسرا انڈہ کھا لیا، جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خوب ٹرولنگ ہورہی ہے۔

کسی نے انڈوں سے بھرے فریج کی تصویر لگاتے ہوئے لکھا کہ لگتا ہے شان مسعود کا فریج انڈوں سے بھرا ہے۔ ایک نے لکھا ایک عہد تمام، انہیں کوئی مس نہیں کرے گا۔

ایک نے تصویر لگا کر لکھا شان واپسی پر انڈے بیچتے ہوئے، تو کسی نے پریشان مسعود کا لقب دے دیا۔

شان مسعود نے دورہ نیوزی لینڈ میں 4 اننگز کھیل کر صرف اور صرف رنز بنائے جبکہ گزشتہ آٹھ اننگز میں ان کا سب سے بڑا اسکور 18 رہا۔

pak vs nz

pak tour nz 2020

Christchurch

2nd test match