Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

خسرو بختیار،ہاشم جواں بخت کیخلاف اثاثوں سے متعلق کیس ناقابل سماعت قرار

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی وزیر اقتصادی امور...
اپ ڈیٹ 05 جنوری 2021 03:22pm

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی وزیر اقتصادی امور خسرو بختیار اور صوبائی وزیر خزانہ جواں بخت کیخلاف اثاثوں سے متعلق کیس کو ناقابل سماعت قرار دےدیا۔

الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب الطاف ابراھیم کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے وفاقی وزیر خسرو بختیار اور صوبائی وزیر پنجاب ہاشم جواں بخت کیخلاف اثاثے چھپانے سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار احسن عابد الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔

الیکشن کمیشن نے وزیر خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کیخلاف دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کیس کو ناقابل سماعت قرارد دیتے ہوئے درخواست خارج کر دی۔

اسلام آباد

election commion

khusro bakhtiar