Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم نے تحریک انصاف سندھ کی قیادت کو اہم ٹاسک سونپ دیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف سندھ کی قیادت کو...
شائع 05 جنوری 2021 12:13pm

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف سندھ کی قیادت کو اہم ٹاسک سونپتے ہوئے سندھ حکومت کی بیڈ گورننس اور عوامی مسائل کو اجاگرکرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

اجلاس میں وزیراعظم نے سندھ کی قیادت کو متحرک ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے تحریک انصاف سندھ کی قیادت کو ٹاسک بھی سونپ دیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کے کارنامے عوام کو بتائیں،پیپلزپارٹی نے 12 سال میں سندھ میں کیا کیا عوام کو آگاہ کیا جائے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی بیڈ گورننس اور عوامی مسائل کو اجاگر کریں،صوبے میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی کاموں سے بھی عوام کو آگاہ کیا جائے۔

pm imran khan

اسلام آباد

PPP

PTI Sindh