سال 2020 میں بابا وانگا کی کون کونسی پیشگوئیاں سچ ثابت ہوئیں؟
صوفیہ: بلغاریہ کی معروف خاتون نجومی بابا وانگا کی اب تک کئی پیش گوئیاں من و عن درست ثابت ہو چکی ہیں، جن میں برطانیہ کا یورپی یونین سے الگ ہونا، نائن الیون کا سانحہ و دیگر شامل ہیں۔
سال 2020 کے متعلق بھی ان کی ایک اور پیش گوئی سچ ثابت ہوئی، ڈیلی اسٹار کے مطابق باباوانگا نے پیشگوئی کی تھی کہ 2020 میں یورپ شدید معاشی بحران اور کساد بازاری کی لپیٹ میں آئے گا اور اس کا وجود خاتمے کے قریب پہنچ جائے گا۔
گزشتہ برس سے لے کر اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی معاشی صورتحال کے تناظر میں باباوانگا کی پیشگوئی کو دیکھا جائے تو یہ خاصی حد تک درست ثابت ہوئی مگر ان کا یہ کہنا کہ "یورپ کا وجود خاتمے کے قریب پہنچ جائے گا" ایسا ہوتا نظر نہیں آیا۔
ڈیلی اسٹار کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ معاشی ماہرین فرانس، جرمنی، اٹلی اور دیگر یورپی ممالک میں شدید کساد بازاری کا عندیہ دے دیا تھا۔ سال 2020 کی پہلی سہ ماہی میں فرانسیسی معیشت میں 6 فیصد کمی آئی ہے جس کے ساتھ وہ کساد بازاری میں داخل ہوگئی تھی، یہ 1945 کے بعد کی بدترین کساد بازاری تھی۔ یہ اعداد و شمار بینک آف فرانس نے جاری کئے تھے۔
چنانچہ اس تناظر میں بابا وانگا کی یہ پیشگوئی تو درست ثابت ہوئی کہ سال 2020 میں یورپ معاشی بحران اور کساد بازاری کا شکار ہوا۔ اپنی پیشگوئی میں بابا وانگا نے کہہ رکھا ہے کہ 2020 میں یورپ کو معاشی بحران اور کساد بازاری کے ساتھ کئی دیگر بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا جو خاصی حد تک درست ثابت ہوئی۔
دوسری جانب بابا وانگا نے مزید یہ بھی پیشگوئی کی تھی کہ "یہ براعظم بے کار زمین بن کر رہ جائے گا اور لگ بھگ ہر طرح کی زندگی یہاں ختم ہو جائے گی" یہ بات درست ثابت نہ ہوئی۔
Comments are closed on this story.