Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کل کشمیری حق خودارادیت منائیں گے

آزاد کشمیر، مقبوضہ جموں وکشمیر اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں...
شائع 04 جنوری 2021 10:46pm

آزاد کشمیر، مقبوضہ جموں وکشمیر اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل یوم حق خودارادیت منائیں گے۔

آزاد کشمیر، مقبوضہ جموں وکشمیر اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل یوم حق خودارادیت منائیں گے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے 5 جنوری 1949 کو کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کے سلسلے میں منظور کی گئی۔

قرارداد پر عملدرآمد اور اقوام متحدہ کی توجہ اسکی ذمہ داریوں کی طرف مبذول کرانے کیلئے کشمیری ہرسال 5 جنوری کو حق خودارادیت کے دن کے طور پر مناتے ہیں۔

یوم حق خودارادیت کے موقع پر کشمیری جلسے، جلوس اور بھارت مخالف ریلوں کا انعقاد کریں مظفرآباد کے آزادی چوک میں پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیر اہتمام کل صبح 10 بجے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔

اقوام متحدہ کے مبصر دفتر تک نکالی جانے والی ریلی کے اختتام پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام ایک یاداشت بھی پیش کی جائے گی یاداشت میں اقوام متحدہ سے طالبہ کیا جائے گا کہ وہ کشمیریوں کو آزادی اور حق خودارادیت دلانے کے حوالے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

occupied Kashmir