Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ثناء میر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

کراچی: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور کمنٹیٹر ثناء میر...
شائع 04 جنوری 2021 10:12pm

کراچی: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور کمنٹیٹر ثناء میر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، وہ نیشنل اسٹیڈیم میں جاری قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں کمنٹری کے فرائض انجام دے رہی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق ثناء میر کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے پر اسٹیڈیم میں خوف و ہراس پھیل گیا، جس کے بعد کمنٹری باکس اور اطراف میں سینیٹائزیشن اسپرے کیا گیا۔

پی سی بی کی جانب سے ایک ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک براڈکاسٹر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور اسے فوری طور پر آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔

ٹویٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پی سی بی کوویڈ 19 پروٹوکولز کے مطابق براڈکاسٹرز نہ کھلاڑیوں سے مل جل رہے ہیں اور نہ ہی اُنہیں کھلاڑیوں والے ہوٹل میں ٹھہرایا گیا ہے۔

coronavirus

coronavirus update

former captain

karachi