Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیر انسانی حقوق کا عالمی برادری پر آسیہ اندرابی کا عدالتی قتل روکنے پر زور

انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری نے عالمی برادری، انسانی حقوق کی...
شائع 04 جنوری 2021 09:40pm

انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری نے عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی ذرائع ابلاغ پر زوردیا ہے کہ وہ نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں زیرحراست کشمیری رہنماء آسیہ اندرابی کے عدالتی قتل سے بھارت کو روکنے میں اپنا کردارادا کریں۔

پیر کو اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی عدالتیں کشمیری رہنماء کو عمر قید کی سزا دے کران کاعدالتی قتل کرنے کی تیاریاں کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت میں عمر قید کو تادم مرگ عمر قید کہاجاتا ہے جو دنیا بھر میں اس حوالے سے رائج اقدار کے منافی ہے اور توقع ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ اس ماہ اپنا فیصلہ سنائے گی۔

ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہاکہ آسیہ اندرابی کے شوہر بھی گزشتہ 28 سال سے زیر حراست ہیں۔

انہوں نےکہاکہ کشمیری رہنماؤں کوجیلوں میں بھارتی تشدداور مظالم کا سامنا ہے جو انسانی حقوق کے چوتھے جنیوا کنونشن کے آرٹیکل 148 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

وفاقی وزیر نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑتے ہوئے عالمی برادری خصوصاً انسانی حقوق کی تنظیمو ں پر زوردیا کہ وہ کشمیریوں کی زندگی اور حقوق کے تحفظ کے لئے آسیہ اندرابی کے معاملے میں فوری مداخلت کریں۔

ڈاکٹر آسیہ اندرابی کے فرزند جو اسکالرشپ پرپاکستان میں زیرتعلیم ہیں اور بھانجے بھی اس موقع پر موجود تھے.

ریڈیو پاکستان

Shirin Mazari