Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوفٹ ویئر ایکسپورٹ 100 بلین تک لیجانے کا اعلان

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں...
شائع 04 جنوری 2021 07:53pm

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔جلد انفارمیشن ٹیکنالوجی سافٹ وئیر کی ایکسپورٹ 100 بلین تک لیجائینگے۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل کاکہنا ہےکہ ایم کیو ایم کو جب وزارت آئی ٹی دے رہے تھے تو بعض حلقوں سے اعتراض کیا گیا کہ ایم کیو ایم کا ووٹ بینک صرف شہری علاقوں میں ہے۔اور وہ وہیں کام کریں گے۔لیکن انہوں نے پورے ملک کے لئے کام کیا ۔

گورنر سندھ کاکہنا تھا کہ ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں آئی ٹی کے شعبے میں مذید بہتری لائینگے بہت جلد آئی ٹی سافٹ وئیر کی ایکسپورٹ 100 بلین تک لیجائینگے ۔وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کا کہنا تھا کہ شہروں کی ترقی کےلیےکام کےتاثرکے کو غلط ثابت کردیا ۔ہم نے دیہی علاقوں سے منصوبوں کا آغاز کیا ہے۔ہم نے 3 ارب کا معاہدہ دستخط کیا ۔ 6.1 بلین کی اندرون سندھ میں انٹرنیٹ کے لئے سرمایہ کاری کر رہے ہیں ۔جس سے 4 کروڑ شہریوں کو فائدہ ہوگا ۔

ہم نے عالمی وباء کورونا وائرس کی صورت میں خوفزدہ نہیں ہوئے۔وزارت آئی ٹی کی ایکسپورٹ میں گزشتہ سال 44 فیصد کا اضافہ ہوا۔ تین کروڑ کی آبادی ہے آئی ٹی سینٹر ہونا چاہیے۔اسٹار گیٹ کے ساتھ سول ایوی ایشن سے 7 ایکڑ اراضی لے لی ہے۔

coronavirus pandemic

MQM

Governor Sindh

imran ismail

Aminul Haq