Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ہیلتھ کارڈ کے اجراء پر بات چیت

وزیرِ اعظم عمران خان سےڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات ہوئی ہے۔...
شائع 04 جنوری 2021 07:15pm

وزیرِ اعظم عمران خان سےڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں معاونِ خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان بھی شریک ہوئے۔

ملاقات میں یاسمین راشد نے وزیراعظم عمران خان 2کروڑ22لاکھ خاندانوں کوہیلتھ کارڈکےاجراء سےآگاہ کیا۔ اور بتایا کہ 12ماہ میں فی خاندان7لاکھ20ہزارمالیت کےہیلتھ کارڈکااجراء مکمل کرلیاجائےگا۔

رواں مالی سال جون تک پنجاب کی 45 فی صد آبادی جس میں ساہیوال اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے سات اضلاع شامل ہیں میں ہیلتھ کارڈ کا اجراء مکمل ہو جائے گا۔

باقی اضلاع میں ہیلتھ کارڈ کا اجراء دسمبر 2021 تک مکمل کرکے پورے پنجاب کو ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا ہدف پورا کرلیا جائے گا.

pm imran khan

Dr. Faisal Sultan

Dr. Yasmeen Rashid

health cards

Sahiwal

Dera Ghazi Khan