برطانیہ : کورونا کا طوفان،55 ہزار کیسز رپورٹ
برطانیہ میں کورونا کا طوفان آیا ہے اور مزید پچپن ہزار کیس رپورٹ ہوئے جبکہ چار سو چوّن افراد ہلاک ہوگئے ۔ اسپتالوں پر دباؤ بڑھ گیا۔ انگلینڈ میں آج سے طویل لاک ڈاؤن متوقع ہے۔ برطانوی ویکسین آسٹرازنیکا کی ویکسینیشن آج سے شروع ہوگی۔
برطانیہ میں بھی کورونا آؤٹ آف کنٹرول ہوگیا، مزید پچپن ہزارافراد وائرس کا نشانہ بن گئے۔ مسلسل چھٹے روزپچاس ہزارسےزائد کیسزرپورٹ ہوئے۔
مجموعی ہلاکتیں پچھترہزارسے تجاوزکرگئیں ۔ طبی حکام کے مطابق اسپتالوں پر دباؤبڑھ گیا۔ شہریوں نےپابندیوں کیخلاف احتجاج بھی کیا۔
بگڑتی صورتحال پر وزیعراعظم بورس جانسن نے سخت پابندیاں نافذ کرنے کا عندیہ دے دیا۔ انگلینڈ میں آج سے طویل لاک ڈاؤن متوقع ہے ۔
ادھربرطانوی ویکسین آسٹرازنیکا کی ویکسینیشن آج سے شروع ہوگی۔ پہلے مرحلےمیں پانچ لاکھ تیس ہزارشہریوں کو ویکسین لگائی جائےگی ۔
Comments are closed on this story.