Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں تماشائیوں کی تعداد محدود کردی گئی

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں تماشائیوں کی تعداد محدود کر دی گئی جس کے ...
شائع 04 جنوری 2021 06:39pm

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں تماشائیوں کی تعداد محدود کر دی گئی جس کے بعد آسٹریلیا بھارت ٹیسٹ اب صرف 25 فیصد تماشائی دیکھ سکیں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق 48 ہزار تماشائیوں کی گنجائش والے اسٹیڈیم میں روزانہ 12 ہزار تماشائی آسکیں گے، بورڈ نے یہ فیصلہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر نیو ساؤتھ ویلز کی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں کیا ہے۔

دوسری جانب بھارت اورآسٹریلیا کی ٹیموں کے تمام کھلاڑیوں، سپورٹ اسٹاف اور میچ آفیشلز کے کوویڈ ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آئی ہیں، 7 جنوری سے شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ کیلئے دونوں ٹیمیں سڈنی پہنچ گئیں۔

cricket

coronavirus