Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کیوی بلے بازوں کے کیچز ڈراپ ہونا مہنگا ثابت ہوا، محمد عباس

کرائسٹ چرچ: پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس کا کہنا ہے کہ نیوزی ...
شائع 04 جنوری 2021 05:13pm

کرائسٹ چرچ: پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے اہم بلے بازوں کے کیچز ڈراپ ہونا مہنگا ثابت ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد عباس نے کہا کہ کیچز ڈراپ ہونا مہنگا ثابت ہوا، بولر وکٹ لے اور نوبال ہوجائے تو مایوسی ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلا اور دوسرا سیشن ٹھیک رہا، لیکن تیسرے سیشن میں مشکل میں آگئے۔

عباس نے مزید کہا کہ تیسرے روز نیوزی لینڈ پر دباؤ ڈال کر جلد از جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں کریں گے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کی پہلی اننگز 297 رنز کے جواب میں بیٹنگ کرتے ہوئے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک 3 وکٹوں پر 286 رنز بنالئے ہیں۔ کین ولیمسن 112 اور ہنری نکلز 89 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

cricket

pak vs nz

pak tour nz 2020

pak vs nz test series 2020

pak fast bowler