Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ڈی ایم فارغ ہو چکی، حکومت کو ان سے کوئی خطرہ نہیں،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کو اپوزیشن کو...
شائع 04 جنوری 2021 03:56pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کو اپوزیشن کو ٹف دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم فارغ ہو چکی ، حکومت کوپی ڈی ایم سے کوئی خطرہ نہیں،پی ڈی ایم اپنی موت آپ مرررہی ہے ۔

وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا ، جس میں وزیراعظم نے اپوزیشن کو اپوزیشن کوٹف ٹائم دینے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے ایک بار پھر اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم فارغ ہو چکی ، پی ڈی ایم اپنی موت آپ مرررہی ہے،حکومت کوپی ڈی ایم سے کوئی خطرہ نہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ کورونا وباء کے دوران پی ڈی ایم نے عوام کی زندگی سے کھیلنے کوشش کی ،اپوزیشن کی پوری تحریک این آراوکیلئے ہے جس میں ناکام رہیں گے۔

وزیر اعظم نے معاشی کامیابیاں اجاگرکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ کمزورمعیشت کے اعشاریوں کو درست سمت پرکردیا ہے ،نئے سال میں مزید بہترکارکردگی پر توجہ ہوگی ، ریاستی ادارے سیاسی دباؤکے بغیرآزادانہ کام کریں توقوم کا فائدہ ہوتا ہے۔

وزیرِ اعظم سے وزیرِ دفاع کی ملاقات،امن و امان کی صورتحال تبادلہ خیال

وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے ملاقات کی، جس میں امن و امان کی صورتحال اور بھارت کی جانب سے لائن آف کنڑول سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے منفی اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے درمیان ہونے والی ملاقات میں خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اس کے علاوہ ملاقات میں بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیزفائر کی خلاف ورزیوں اور ان کے خطے پر منفی اثرات پر بھی بات چیت ہوئی۔

PDM

pm imran khan

opposition

اسلام آباد