Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کا تیل اسمگلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف حتمی کارروائی کافیصلہ

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے اسمگل تیل کی فروخت کا نوٹس لیتے...
اپ ڈیٹ 04 جنوری 2021 04:04pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے اسمگل تیل کی فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے تیل اسمگلنگ میں ملوث ملوث عناصر کخلا ف حتمی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت انسداد اسمگلنگ اقدامات پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،جس میں اعلی سول اور عسکری حکام سمیت متعلقہ اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم کو اسمگل شدہ تیل کی خریدو فروخت پرمبنی رپورٹ پیش کردی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں اسمگل شدہ تیل کی فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے گندے دھندے میں ملوث نیٹ ورک کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

بریفنگ میں انکشاف کیا گیا کہ 2094 پیڑول پمپس اسمگل شدہ تیل کی فروخت میں ملوث نکلے ہیں، اس دھندے کی وجہ سے معیشت کو سالانہ 150 ارب کا نقصان ہوا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے تیل اسمگلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف حتمی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے پیٹرول پمپ سیل،جائیدادیں ضبط،بھاری جرمانے گرفتاریوں اور کریک ڈاؤن کا حکم دیا ۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اسمگلنگ سے ملکی معیشت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے، اقدامات سے حاصل رقم غریب عوام کی فلاح پر خرچ کریں گے۔

pm imran khan

اسلام آباد