ملک بھر میں تعلیمی ادارے 18جنوری سے 3مرحلوں میں کھولنے کا اعلان
اسلام آباد:حکومت نے ملک بھر میں تعلیمی ادارے 18جنوری سے 3مرحلوں میں کھولنے کا اعلان کردیا، ویں ، 10ویں ،11ویں اور 12ویں کی کلاسز 18جنوری سے شروع ہوں گی۔
وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمودکی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائےتعلیم کانفرنس جاری ہے،صوبائی وزراء تعلیم اور دیگر حکام ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے اور وزارت صحت کے حکام نے کورونا کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی۔
بین الصوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک بھر میں تعلیمی ادارے تین مرحلوں میں کھولنے کا اعلان کردیا۔
شفقت محمود نے کا کہنا تھا کہ 18جنوری کو 9ویں ، 10ویں ،11ویں اور 12ویں کے تعلیمی ادارے کھل جائیں گے،25جنوری سے پرائمری تا آٹھویں کی کلاسز شروع ہوں گی،یکم فروری سےیونیورسٹیز اور ہائیر ایجوکیشن کے ادارے کھلیں گے ۔
بورڈ امتحانات کے حوالے سے وفاقی وزیرتعلیم نے کہا کہ بورڈ امتحانات اب مئی اور جون میں ہوں گے جبکہ 11جنوری سےاسکول انتظامیہ،اساتذہ فرائض انجام دے سکیں گے۔
شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی اولین ترجیح بچوں کی صحت ہے ، بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجاسکتا،14اور 15فروری کو صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔
معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی بندش سےکورونا کچھ حد تک کنٹرول ہوا۔
Comments are closed on this story.