Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرک مندر واقعہ :ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوسمیت 8اہلکار معطل

کرک مندر واقعے میں غفلت اور لاپرواہی پر ڈی ایس پی اور ایس ایچ او...
اپ ڈیٹ 04 جنوری 2021 02:24pm

کرک مندر واقعے میں غفلت اور لاپرواہی پر ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو معطل کرکے نئے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او تعینات کردئیے گئے جبکہ شوکاز اور چارج شیٹ جاری کردی گئی۔

کرک میں مندر کو جلائے جانے کے واقعے میں غفلت اور لاپرواہی پر آئی جی خیبرپختونخوا کے حکم پر ڈی ایس پی بانڈہ اورایس ایچ او ٹیری سمیت 8 اہلکار وں کو معطل کرکے نئے ڈی ایس اپی بانڈہ صنوبر خان اور آصف شریف کو ایس ایچ او ٹیری تعینات کردیا گیا۔

آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری آج سپریم کورٹ میں مندر کے حوالے سے رپوٹ جمع کریں گے۔

اب تک اس واقع میں 45 افراد گرفتار کرکے اے ٹی سی عدالت میں پیش کیے جاچکے ہیں، جہاں عدالت نے ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا ہے جبکہ واقعے میں پہلے ہی 51 افراد گرفتار ہوئے تھے جو پولیس کے پاس تین روزہ جسمانی پر ہے ۔

ایس پی انوسٹی گیشن ظاہر شاہ نے بتایا کہ ابتک واقعہ میں کل 96 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جو کہ باقاعدہ ملزمان ہے گرفتار افراد سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے ۔

افسران بالا نے ٹیری مندر واقعہ کیلئے باقاعدہ جائنٹ انٹاروگیشن ٹیم بھی تشکیل دی ہے جس میں آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی، سپیشل برانچ اور پولیس ڈی ایس پی شامل ہیں اور ایس پی انوسٹی گیشن ظاہر شاہ کو جے آئی ٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

mandir burn

Suspend