Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد میں میٹرو بس کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج عمارت کے سامنے میٹرو بس کی ٹکر سے ایک...
شائع 04 جنوری 2021 08:46am

اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج عمارت کے سامنے میٹرو بس کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،لاش اسپتال منتقل کردی گئی جبکہ ڈرائیورگرفتارکرلیا گیا۔

اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج عمارت کے سامنے میٹروبس کی ٹکرسےایک شخص جان کی بازی ہار گیا،جاں بحق ہونےوالا شخص سڑک عبور کرنے کیلئےمیٹرو ٹریک کی سیفٹی فینسی سے کود اتوبس کی زد میں آگیا۔

تھانہ کوہسار پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ کر میٹرو بس کے درائیور کو گرفتار کرلیا اور نامعلوم شخص کی لاش پمز اسپتال منتقل کردی۔

پولیس کے مطابق تاحال نامعلوم شہری کی شناخت نہیں ہوسکی ہے البتہ جائے وقوع سے ثبوت و شواہد اکھٹے کرلئے گئے ہیں،پولیس نے اپنی تفتیش کا آغاز کردیا۔

اسلام آباد

Stock Exchange

Metro Bus