Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی کرکٹرز نے آسٹریلیا میں کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑادیں

بھارتی کرکٹرزنےآسٹریلیا میں کوروناایس او پیز کی دھجیاں اڑادیں۔...
شائع 04 جنوری 2021 12:54am

بھارتی کرکٹرزنےآسٹریلیا میں کوروناایس او پیز کی دھجیاں اڑادیں۔ کرکٹ آسٹریلیا نے نائب کپتان روہت شرما سمیت پانچوں کرکٹرز کو ٹیم سے الگ کردیا اور معاملے کی تحقیقات شروع کردیں۔

آسٹریلیا میں بھارتی کرکٹرزنے کورونا ایس او پیز کو ہوا میں اڑا دیا۔

سوشل میڈیا پر کھلاڑیوں کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

روہت شرما سمیت پانچ کرکٹرز نے ریسٹورنٹ میں کھانا کھایا۔

مداح نے ویڈیو اور کھانے کا بل ٹوئٹر پر ڈال دیا۔

وکٹوریہ میں قوانین کے مطابق ریسٹورنٹ میں کھانے پرپابندی ہے۔

ویڈیو منظرعام آئی تو کرکٹ آسٹریلیا نے ایکشن لے لیا۔

پانچوں کرکٹرز کو آئیسولیٹ کرکے چھان بین شروع کردی۔ خلاف ورزی ثابت ہوئی تو پانچوں سات جنوری سے شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ سے باہر ہوجائیں گے۔

cricket

coronvirs sops

coronavirus

coronavirus update

rohit sharma