Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

'جنوبی پنجاب کے کاشتکار اس شاہی ٹولے سے نفرت کرتے ہیں'

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کہتے ہیں افسوس مریم نواز بھول گئیں...
شائع 03 جنوری 2021 11:28pm

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کہتے ہیں افسوس مریم نواز بھول گئیں کہ شاہی خاندان نے لاہور کو بنانے سنوارنےکےنام پرجنوبی پنجاب کےعوام کے فنڈز پر ڈاکہ ڈالا۔ جنوبی پنجاب کے عوام تعلیم صحت اور روشنی کو ترستے رہے جبکہ انکے سارے وسائل لاہور پر خرچ کردیے گئے۔

انکاکہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کےکاشتکاراس شاہی ٹولے سے نفرت کرتے ہیں۔ مسلم لیگ نے اپنے دورحکومت میں انہیں بھوکے مرنے پہ مجبور کیا۔ گنے کے کاشتکار اپنی فصلیں ٹرالیوں پہ لیے حکومتی پالیسیوں کو کوستے،مسلم لیگ نے جنوبی پنجاب کی نفرت میں کپاس کے کاشتکاروں کی زندگیاں تباہ کیں۔

انکامزید کہنا تھا کہ فصل کی بیجوں سے لےکر پیسٹی سائیڈ کی فراہمی روک کے اس شاہی ٹولےنےکسانوں کو بھوکے مرنے پہ مجبور کیا۔جاتی امراءکے روڈ کی بار بار کارپٹنگ ہوتی رہی اور جنوبی پنجاب کی سڑکیں موہن جوڈارو کا نقشہ پیش کرتی ہیں۔

شبلی فرازکاکہناتھاکہ آج مریم کس منہ سے جنوبی پنجاب کا رونا روتی ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت جنوبی پنجاب کے عوام سے اپنا وعدہ نبھارہی ہے۔ پہلی بار تخت لاہور کے بجائے جنوب پنجاب کے ایک دور افتادہ علاقے سے وزیراعلی منتخب کیا گیا۔علیحدہ سیکریٹریٹ قائم کیا گیا۔آج جنوبی پنجاب میں یکساں ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا عوام مطمئن ہیں یہی خوف ہے۔اقتدار سے عدلیہ اور اپنی کرتوتوں کی وجہ سے نکالے گئے۔

PDM

shibli faraz

Information Minister

Maryam Nawaz

South Punjab