'ہماری جنرل ضیاء یا مشرف سے کوئی دشمنی نہیں ہے'
جمیعت علامہ اسلام (ف)کے رہنما حافظ حمد اللہ کہتےہیں ہماری جنرل ضیاء یا مشرف سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔ہم نظام کی بات کرتے ہیں۔
پروگرام آج رانا مبشرکے ساتھ میں ان کا کہنا تھا کہ کیا کشمیر فروشی کو تبدیلی کہتے ہیں۔مشرف کے بلدیاتی نظام کا جے یو آئی نے بائیکاٹ کیا۔کیا مہنگی ترین گیس کو تبدیلی کہتے ہیں۔کیا 122 ارب کے ڈاکے کو تبدیلی کہتے ہیں۔کیا آٹآ چینی، اور ایل این جی مافیا کو تبدیلی کہتے ہیں۔
انہوں نے کہاپی ڈی ایم کی قیادت سیاسی حکومت کے خاتمے کی تیاری میں ہیں۔ایک جبری حکومت جو دھاندلی کے ذریعے مسلط کی گئی، اسے ہم تسلیم نہیں کرتے۔ہم اسمبلی اسلئے گئےکہ تمام جماعتوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بیٹھ کرلڑائی کرنا ہے۔ہم ان جماعتوں کی رائےکا احترام کرتے ہوئے پارلیمنٹ گئے۔یہ فیصلہ تمام پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا مشترکہ فیصلہ تھا۔
Comments are closed on this story.