Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'عمران خان کی حکومت کا خاتمہ ملک کےلئے ضروری ہے'

اے این پی رہنما میاں افتخار حسین کہتے ہیں کہ عمران خان کی حکومت...
شائع 03 جنوری 2021 08:33pm

اے این پی رہنما میاں افتخار حسین کہتے ہیں کہ عمران خان کی حکومت کا خاتمہ ملک کےلئے ضروری ہے۔تم میڈیا پر قبضہ کرسکتے ہو، عوام کے دلوں پر نہیں۔ہم انکا مقابلہ کر کے دکھائیں گے۔

میاں افتخار کا کہنا تھا کہ وزراء کو اپنے محکموں کا پتہ نہیں ہوتا،بس پی ڈی ایم کےخلاف بولتے ہیں۔ایک اناڑی کو وزیرداخلہ بنادیا۔پنجاب کےلوگ اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، ظلم کا خاتمہ قریب ہے۔

انہوں نے مزید کہا18 ویں ترمیم میں کوئی ترمیم نہیں ہونے دیں گے۔18ویں ترمیم ایک خاموش انقلاب ہے جو پاکستان کی بقا کےلئے ہے۔

انہوں نےیہ بھی کہاعمران! تمہارے دن گنے جاچکے ہیں۔ہم تمہارا مقابلہ، میدانوں اور اسمبلیوں میں کریں گے۔ مظلوم جیتیں گے اور ظالموں کو ہار ہوگی۔

pm imran khan

PMD

ANP leader