Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

'جس دن پی ڈی ایم نے استعفے دیے حکومت کا کام تمام ہوجائے گا'

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں بہاولپور نے آج فیصلہ...
شائع 03 جنوری 2021 08:25pm

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں بہاولپور نے آج فیصلہ سنا دیا ہے۔اب اس حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں۔

مریم نوازنےبہاولپور میں پی ڈی ایم کی ریلی سے خطاب کیا۔

خطاب میں انکا کہنا تھا کہ بہاولپور والو! آج آپ نے کمال کردیا، کمال کردیا۔تقریر بعد میں کروں گی، پہلے نعرہ لگا، بہاولپور زندہ باد۔سعود مجید کےگھر سے 2 بجے نکلی تھی، لاکھوں عوام سڑک پرساتھ چلے۔

مریم نواز نے کہامیں نے کنٹینر پرکھڑے ہوکر ویڈیو بنائی اور نوازشریف سے شیئر کی۔اگر اس سمندر کا رخ اسلام آباد کی طرف موڑ دوں تو کیا ہوگا۔جعلی وزیراعظم کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہامیں جانتی ہوں کہ بہت زیادہ مہنگائی ہوگئی ہے۔نوازشریف نے کہا کہ بہاولپور جاؤاور لوگوں کے ساتھ کھڑی ہو۔نوازشریف نے کہا کہ میں لوگوں کو انکا حق دلواکررہوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بتاؤ کہ جعلی اسمبلیوں میں بیٹھے رہیں یا استعفی دے دیں۔جس دن پی ڈی ایم نے استعفے دیے حکومت کا کام تمام ہوجائے گا۔جہاں جاتی ہوں لوگ کہتےہیں مہنگائی نے بیڑا غرق کردیا۔جو آٹا نوازدور میں 35روپے کلو تھا، آج 80 روپے کلو ہے۔بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے۔جلد سے جلد اس جعلی اور نالائق وزیراعظم کو گھر بھیجنا ہے۔مرغی تو چھوڑیں لوگ سبزی نہیں کھاسکتے۔

انہوں نے کہاکہاجاتا تھا جب تک پنجاب کھڑا نہیں ہوتا ملک میں تبدیلی نہیں آتی۔تو دیکھ لو کہ پنجاب کھڑا ہوگیا ہے۔ یہ اتنا ڈر بلاوجہ نہیں ہے۔کیا وہ ووٹ واپس لینے کےلئے تیار ہو جس پر ڈاکہ ڈالا گیا؟اس حکومت کو گھر بھیجنے کےلئے تیار ہو؟ہر بات پر تبدیلی کا نعرہ لگاتا تھا، کیا اسکوتبدیلی کہتے ہیں؟

PML N

PDM

PDM rally

PDM JALSA

Maryam Nawaz

Bhawalpur