Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان ریلویز کراچی نےکپڑوں کی مشہور برینڈ سےگودام واگزار کروالیا

پاکستان ریلوے کراچی نے جمعہ گوٹھ میں کپڑوں کی مشہور برینڈ سے...
اپ ڈیٹ 03 جنوری 2021 07:16pm

پاکستان ریلوے کراچی نے جمعہ گوٹھ میں کپڑوں کی مشہور برینڈ سے گودام واگزار کروالیا۔

پاکستان ریلویز کراچی نے قبضہ مافیا کے خلاف ایک اور کاروائی کی۔جمعہ گوٹھ میں42ایکڑ زمین واگزار کروالی۔ واگزار کروائی گئی زمین پر کپڑوں کی ایک مشہور برینڈکا25سالوں سےگودام قائم تھا۔زمین کی مالیت اربوں روپے کی ہے۔ماضی میں یہی زمین واگزار نہ کروانے پر کئی افسران کو محکمانہ کاروائی کا سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ 10دنوں میں کراچی ریلوے کی یہ تیسری اہم کامیابی ہے۔

ڈی ایس کراچی ریلوے ارشد سلام خٹک نے تمام افسران کو کامیاب آپرشن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا آئندہ دنوں انسداد تجاوزات آپرشن کو مزید تیز کیا جائیگا۔

Pakistan Railway