Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم عمران خان کی مچھ میں 11 کان کنوں کے قتل کی مذمت

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے مچھ میں 11 کان کنوں کے قتل کی...
شائع 03 جنوری 2021 03:24pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے مچھ میں 11 کان کنوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کو بزدلانہ دہشتگردی قراردےدیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ میں 11کان کنوں کےقتل کی مذمت کی گئی ہے۔

وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کوئلے کے 11 معصوم کان کنوں کا قابل مذمت قتل انسانیت سوز بزدلانہ دہشگردی کا ایک اور واقعہ ہے،حکومت متاثرہ خاندانوں کو بالکل تنہا نہیں چھوڑے گی۔

عمران خان نے ایف سی کو حکم دیا کہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے قاتل گرفتار اور انصاف کے کٹہرے میں کھڑے کئے جائیں۔

وزیرداخلہ شیخ رشید کی مچھ میں کان کنوں پر حملے کی شدید مذمت

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے مچھ کے علاقے گشتری میں کان کنوں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی بلوچستان سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشتگر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے،افسوسناک واقعےکی جنتی بھی مذمت کی جائے کم ہے، واقعے میں ملوث عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، اس طرح کے واقعات ہماری بہادر قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے۔

وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کی مچھ واقعے کی مذمت

وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے بھی مچھ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مچھ کا دلخراش واقعہ قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔

سینیٹر شبلی فراز کا کہا تھا کہ بیرونی دشمن پاکستان کوعدم استحکام سے دوچار کرنے کے درپے ہے اور مسلسل وار کر رہا ہے،افسوسناک امر یہ بھی ہے کہ عوام کے مسترد کردہ سیاسی عناصر، شعوری یا غیر شعوری طور پر ان بیرونی حملہ آوروں کا آلہ کار بن کر ملک کے اندر افراتفری اورانتشار پھیلا رہے ہیں،ملک دشمنوں کو ان کے مذموم عزائم میں ناکامی ہوگی۔

pm imran khan

بلوچستان

اسلام آباد

coal mine