Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

”وزیراعظم نے این آراوکیلئے شہباز شریف اورخواجہ آصف کوگرفتار کیا“

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ...
شائع 03 جنوری 2021 12:11pm

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ شہبازشریف کو جیل میں قید ہوئے 100 دن ہو گئے ہیں لیکن 100پیسے کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی،وزیراعظم عمران خان نے پی ڈی ایم سے این آر او لینے کلئےی شہباز شریف اور خواجہ آصف کو گرفتار کیا ہوا ہے۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران صاحب نے شہباز شریف کو صرف اِس لئے گرفتار کیا ہوا ہے کیونکہ وہ خود نالائق ، نااہل ، اور جھوٹے ہیں ،عمران صاحب کو معلوم ہے کہ شہباز شریف کی ملک چلانے اور عوام کو ریلیف دینے کی پوری تیاری ہے ۔

مریم اورنگزیب کاکہنا تھا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ جھوٹے الزامات پہ شہباز شریف کو ناحق گرفتار تو کر سکتا ہے لیکن ایک دھیلے کی کرپشن کے ثبوت پیش نہیں کر سکتا،جو کاغذ شہباز شریف کخلاگف جھوٹے الزامات لگانے اور میڈیا ٹرائل کلئے لہرائے جاتے تھے وہ عدالتوں میں پیش نہیں ہوتے،100 دن شہباز شریف کو گرفتار کر کے عوام کا آٹا چینی چوری کیا گیا ۔

ترجمان ن لیگ نے مزید کہا کہ شہباز شریف اِس لئے گرفتار ہیں تاکہ عمران صاحب 122 ارب کی ایل این جی چوری میں اپنے لئے این آر او لے سکیں،شہباز شریف اِس لئے بھی ناحق قید ہیں تاکہ کوئی عمران صاحب سے یہ نہ پوچھے کہ ایک کروڑ نرکریوں اور سو دن کے پلان کا کیا ہوا۔

shahbaz shairf

pm imran khan

اسلام آباد

Khuwaja Asif

Maryam Aurangzeb