Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ڈی ایم آج بہاولپور میں پاور شو کرے گی

بہاولپور:پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )آج بہاولپورمیں...
اپ ڈیٹ 03 جنوری 2021 10:33am

بہاولپور:پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )آج بہاولپور میں پاور شو کرے گی، میکڈانلڈ چوک سے سرائیکی چوک تک ریلی نکالی جائے گی،فضل الرحمان اور مریم نواز سمیت دیگر قائدین شرکت کریں گے ،کارکنان کا لہو گرمانے کیلئے ڈی جے بٹ کا ساؤنڈ سسٹم بہاولپور پہنچا دیا گیا۔

پی ڈی ایم جماعتیں آج بہاولپور میں ساسی شو کرنے کیلئے تیار ہیں،پی ڈی ایم آج حکومت مخالف ریلی نکال کر سیاسی ٹھیٹر لگائیں گی۔

پی ڈی ایم ذرائع کے مطابق آج دوپہر 1 بجے پی ڈی ایم جماعتوں کی جانب سے بہاولپور میں حکومت مخالف ریلی نکالی جائے گی جبکہ ریلی جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور ن لیگ کی نائب صدرمریم نواز کی قیادت میں رکن صوبائی اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ کی رہائش گاہ شروع ہوکر شہر کے مختلف راستوں پر پڑاو ڈالتے ہوئے چوک سرائیکی پہنچے گی جہاں پر پی ڈی ایم میں شامل مختلف جماعتوں کے قائدین عوام سے خطاب کریں گے جبکہ آج بہاولپور میں منعقد ہونے والی ریلی میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری شرکت نہیں کریں گے ۔

پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری پی ڈی ایم ریلی میں شرکت کیلئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو ریلی میں شرکت کی ہدایت دے رکھی ہے ۔

دوسری جانب پی ڈی ایم ریلی میں سیکیورٹی تھریٹس کے پیش نظر پولیس انتظامیہ نے بھی سیکیورٹی پلان کے ساتھ ساتھ ٹریفک پلان بھی ترتیب دے دیا ۔

آج دوپہر 1 بجے ریلی چنڑ ہاوس سے شروع ہوکر سٹی ہوٹل چوک ماڈل ٹاون سی کے بعد شاہدرہ چوک سے ہوتی فتح چوک کے بعد سرائیکی چوک پر پڑاؤ کرے گی،ریلی کی قیادت مولانا فضل الرحمان سمیت مریم نواز کریں گی۔

آج ہونے والی ریلی کی قیادت کرنے کیلئے مریم نواز رات سے ہی بہاولپور میں پہنچ چکی تھیں جو باقاعدہ طور پر فضل الرحمان کے ساتھ پی ڈی ایم کی اس ریلی کی قیادت کریں گی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم ریلی میں دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر دوپہر 1 بجے سے شام 7 بجے تک موبائل سروس بند رکھی جائے گی۔

پولیس نے ریلی میں شامل ہونے والے شرکاء کیلئے ٹریفک روٹ بھی تبدیل کردیئے جبکہ شہر میں دیگر علاقوں سے شامل ہونے والے قافلوں کو ریلی کے مقام سے دو کلو میٹر کے فاصلے پر پارکنگ کرائی جائے گی۔

اس کے ساتھ ساتھ پولیس انتظامیہ نے سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر شہر کے مختلف راستوں پر کنٹینرز لگانا شروع کردیئے جبکہ پی ڈی ایم کے مقامی قائدین کی جانب سے بھی ریلی کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں ۔

ضلعی انتظامیہ نے آج بہاولپور میں پی ڈی ایم کی ریلی کی اجازت دینے سے منع کررکھا ہے تو دوسری جانب پی ڈی ایم کی ریلی میں کارکنان کا لہو گرمانے کیلئے ڈی جے بٹ کا ساونڈ سسٹم بھی بہاولپور پہنچا دیا گیا ہے ۔

Maryam Nawz

PDM

PDM JALSA

Fazal ur Rehman

bahawalpur