Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک فوج نے ایل اوسی پر ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

راولپنڈی :پاک فوج نےلائن آف کنٹرول (ایل اوسی)پر ایک اور بھارتی...
اپ ڈیٹ 03 جنوری 2021 12:52pm

راولپنڈی :پاک فوج نےلائن آف کنٹرول (ایل اوسی)پر ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مارگرایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے چکوٹھی سیکٹرمیں بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس ڈرون سرحدسے 500میٹرتک پاکستانی حدود کے اندرآگیاتھا ،جس پر اسے مار گرایا گیا۔

یاد رہے کہ یکم جنوری کوبھی پاک فوج نے نوشیری سیکٹرمیں بھارتی جاسوس ڈرون گرایاتھا،بھارتی کواڈ کاپٹر 100 میٹر پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا تھا جس پر پاک فوج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے نشانہ بنایا تھا۔

ISPR

pakistan army

DG ISPR

drone