Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

'افغانستان،وسط ایشیائی ریاستوں کیساتھ تعلقات سے پاکستان تجارت کا مرکز بنے گا'

تجارت اور سرمایہ کاری کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق...
شائع 03 جنوری 2021 12:23am
کاروبار

تجارت اور سرمایہ کاری کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد نے کہاہے کہ حکومت کے افغانستان اور وسط ایشیائی جمہوری ریاستوں کے ساتھ تجارتی اور معاشی تعلقات کے وژن کے نتیجے میں پاکستان تجارت، راہداری اور اشیاء کی نقل وحمل کا مرکز بنے گا۔

ہفتے کو متعدد ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ افغانستان اور وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ روابط بڑھانے سمیت افغان سرحد پر ہماری تجارت محفوظ،بلا تعطل قابل اعتماد اور اشیاء کی قانون کے مطابق نقل وحمل کی بنیاد پر ہونی چاہیئے۔

مشیرتجارت نے کہاکہ یہ طویل المدتی وژن ہے، ہم افغانستان اور ازبکستان کے ساتھ موجودہ تعلقات کے ذریعے اس پر عمل درآمد کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں میں افغانستان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات اس سمت کی جانب ایک قدم ہے۔

ریڈیو پاکستان

Abdul Razzaq Dawood

economic relations

PM Advisor