Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک بھرمیں تعلیمی ادارے 25جنوری سے کھلنے کا امکان

ملک بھرمیں تعلیمی ادارے 25جنوری سےمرحلہ وارکھولے جانے کا امکان...
شائع 02 جنوری 2021 08:09pm

ملک بھرمیں تعلیمی ادارے 25جنوری سےمرحلہ وارکھولے جانے کا امکان ہے، تعلیمی ادارےکھولنےکافیصلہ ہیلتھ ایڈوائزری کی بنیادپرکیاجائےگا، 4جنوری کوبین الصوبائی وزرائےتعلیم کانفرنس میں فیصلہ کیاجائےگا۔

بین الصوبائی وزرائےتعلیم کانفرنس شفقت محمودکی زیر فیصلہ کیا جائے گا ،کانفرنس میں چاروں صوبوں کےوزرائےتعلیم شریک ہوں گے، ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی تعلیمی ادارے3مراحل میں کھولنےکی تجویزہے، پہلےمرحلےمیں پرائمری اسکولز 25جنوری سےکھولنےکی تجویززیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق دوسرےمرحلےمیں 4 فروری سےمڈل اورسیکنڈری اسکولزکھولنےکی تجویززیر غور ہے، تیسرےمرحلےمیں اعلیٰ تعلیمی ادارےکھولنےکی تجویز ہے،ذرائع کے مطابق ملک بھرمیں امتحانات مئی کےآخریاجون کےشروع میں ہونے کا امکان ہے۔

Shafqat Mahmood

federal government

Education ministers

Educational institution