Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی ٹیم کی کرائسٹ چرچ سانحہ کے شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات

کرائسٹ چرچ: قومی ٹیسٹ ٹیم نے کرائسٹ چرچ سانحہ کے شہداء کے ...
شائع 02 جنوری 2021 06:32pm

کرائسٹ چرچ: قومی ٹیسٹ ٹیم نے کرائسٹ چرچ سانحہ کے شہداء کے اہلخانہ سے ہیگلے اوول اسٹیڈیم میں ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کھلاڑیوں اور ٹیم منیجمنٹ نے کرائسٹ چرچ میں مسجد پر حملے کے شہداء کے اہخانہ سے ہیگلے اوول میں ملاقات کی اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

کرکٹرز کا کہنا تھا کہ شہداء کا مرتبہ بہت بلند ہے، غم میں برابر کے شریک ہیں۔

یاد رہے کہ 15 مارچ 2019 کو نماز جمعہ کے موقع پر ایک آسٹریلوی شہر برینٹن ٹیرنٹ نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں یکے بعد دیگرے فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں پاکستانیوں سمیت 51 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، حملے کو فیس بک پر لائیو نشر کرنے والے ملزم کو بعد میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

national team

mosque attack