Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'حکومتی نااہلی سے ہر شعبہ تباہ ہوا'

امیرجماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں ہماری دعاہے کہ 2021 ملک کی...
شائع 01 جنوری 2021 10:35pm

امیرجماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں ہماری دعاہے کہ 2021 ملک کی ترقی کا سال ہو، حکومت کی نااہلی کے باعث زندگی کا ہرشعبہ تباہ ہوگیا، پی ٹی آئی کی حکومت میں صرف مافیا نے ترقی کی ہے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق کا کہنا تھا کہ دعا کرتے ہیں 2021ء ملکی ترقی اور کورونا کے خاتمے کا سال ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی نااہلی کے باعث زندگی کے ہر شعبے میں تباہی ہوئی۔ تعلیمی بجٹ میں کمی کرکے تعلیم کا نظام برباد کردیا گیا۔ حکومت نے دانستہ طریقے سے نئی نسل کا سال اور وقت ضائع کیا۔ 2020 میں حکومت نے نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا تاہم بدقسمتی سے 35 لاکھ سے زائد افراد بے روزگار ہوئے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں صرف مافیاز نے ترقی کی ہے۔ میگا یوٹرن لیکر حکومت نے تاریخ کے بدترین جھوٹے ہونے کا ثبوت دیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بند کے حکم پر قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ تمام مسائل کا حل مسلمان نظام کا راج ہونا ہے۔ جماعت اسلامی آئے گی تو کشمیر کی آزادی کیلئے فیصلہ کُن اقدام اٹھائیں گے۔

coronavirus

Ameer Jamaat e Islami

Sirajul Haq

IMF

PTI government

Faisalabad