Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سال کے پہلے ہی دن کراچی میں سردی نے ریکارڈ بنادیا

کراچی: سال کے پہلے ہی دن کراچی میں سردی نے ریکارڈ بنادیا، درجہ...
اپ ڈیٹ 01 جنوری 2021 09:14pm

کراچی: سال کے پہلے ہی دن کراچی میں سردی نے ریکارڈ بنادیا، درجہ حرارت 5 اعشاریہ 6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ بالائی علاقوں میں بھی بلا کی سردی ہے، کہیں جھیلیں جم گئیں تو کہیں بہتے آبشار برف کی سلائیڈ میں تبدیل ہوگئے۔

نئے سال پر موسم نے اپنا جوبن دکھا دیا، کراچی میں سردی کا ریکارڈ بنا دیا۔ کم سے کم درجہ حرارت 5 اعشاریہ 6 ریکارڈ کیا گیا، سال 2011 میں درجہ حرارت 7 ڈگری تک گیا تھا۔

سائبیرین ہواؤں نے کراچی کو ٹھنڈا کردیا ہے، شہری بھی موسم خوب انجوائے کررہے ہیں۔ ادھر بالائی علاقوں میں بھی موسم ایک دم اوسم ہے، کہیں جھیلیں جم کر کھیل کا میدان بن گئیں، کہیں بہتے جھرنے برف سے جم گئے۔ ملک کی حسین وادیوں کے دلکش نظارے، آنکھیں خیرہ کر رہی ہیں۔

karachi

new year

karachi weather